مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے خدام کی نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران غیر معمولی اور مسلسل کاوشیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے وابستہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے مکرم خدام نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران زائرین کو خدمات اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے غیر معمولی اور مسلسل کاوشوں میں مصروف نظر ائے۔

مقام امام مہدی کے مکرم خدام کی ان غیر معمولی خدمات سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة الضعيف نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے نیمہ شعبان کی زیارت کے لئے مربوط اور وسیع تر تیاریاں کر رکھی تھیں۔ اس مقدس مقام سے وابستہ ڈویژنز اوریونٹس نے سیکیورٹی ، خدمات اور صحت کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے لئے مسلسل اور غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اور سخت احتیاطی تدابیر کے درمیان ہمارے عملے نے زائرین شعبانیہ کو مراسم زیارت اور عبادات کی آسانی کے ساتھ ادائیگی کے لئے مسلسل خدمات فراہم کی ہیں، جبکہ زائرین کی نقل و حرکت کو منظم رکھتے ہوئے بھیڑ کو کم کرنے اور معاشرتی فاصلے کے اصول کو جتنا ممکن ہوسکتا تھا برقرار رکھنے کے لئے بھی بھرپور کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "اس مقام مقدسہ کے توسیعی منصوبے کے ضمن میں نئے تعمیر کئے گئے ہالز نے بھیڑ کو کم کرنے اور زائرین کو حفاظتی تدابیر کے درمیان زیادہ جگہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمارے عملے نے مقام امام مہدی کے اند اور باہر اور اس سے ملحقہ راستوں میں سیکیورٹی ، خدمات اور صحت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کیا ہے۔

انہوں نےکہا ، " اس کے علاوہ ہمارے عملے نے زائرین میں مٹھائیاں اور پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کیں اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل مہمات بھی چلائیں ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: