اس نیمہ شعبان پہ کربلا میں (620) سے زائد مواکب امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کو خدمات فراہم کیں

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن نے بتایا ہے کہ اس نیمہ شعبان پہ ہمارے پاس رجسٹرڈ مواکب میں سے کربلا میں (620) مواکب جن میں (3) غیر ملکی بھی شامل تھے وزارت صحت کی سفارشات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل رہے اور ان کے علاوہ غیر رجسٹرڈ مواکب کی بھی بہت بڑی تعداد زائرین کو کھانے، پینے، رہائش اور میڈیکل وغیرہ کی سہولیات فراہم کر رہے تھے۔
مذکورہ سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ نے بتایا ہے کہا: " حال ہی میں ہم نے کربلا پولیس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ان مواکب کو ڈاکیومنٹ کیا تھا۔ کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحرانی صورتحال کی وجہ سے ہم نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں جو ان مواکب کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ وزٹ کر رہی تھیں تاکہ زائرین کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو یقینی بنا جا سکے۔ "
انہوں نے وضاحت کی: "خدماتی مواکب کو مرتب کئے گئے منصوبے کے مطابق تقسیم کیا گیا تھا تاکہ یہ مواکب وزارت صحت کی سفارشات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زائرین کھانے پینے ، رہائش اور دیگر خدمات فراہم کر سکیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: