روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا نیمہ شعبان کی زیارت کے لیے طے کردہ لائحۂ عمل کامیاب رہا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ نیمہ شعبان کی زیارت کے مراسیم بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئے ہیں اور اس مناسبت کے لئے سیکیورٹی، سروس اور ہیلتھ کے حوالے سے مرتب کردہ پلان کامیاب رہا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ عالمی و ملیک حالات کے تناظر میں نیمہ شعبان کی زیارت کے لیے لئے آنے والے مومنین کے صحت و حفاظت کو یقینی بنانے، عبادتی ماحول فراہم کرنے اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک نے بڑے پیمانے پر حفاظتی و دیگرانتظامات کیے تھے۔ مقدس روضوں کے علاوہ اہل کربلا کی بڑی تعداد گزشتہ کئی روز سے نیمہ شعبان کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل رہی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی مشترکہ کوششوں اور زائرین کے تعاون سے یہ پلان کامیاب رہا اور روضہ مبارک کی جانب سے دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے زائرین کو محفوظ ماحول اور بہترین خدمات فراہم کی گیئں اور کورونا وباء کے نتیجہ میں صحت کی غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے روضہ مبارک نے زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے وزارت صحت کی کی ہدایات اور سفارشات کو اپنی ترجیحات میں سب سے آگے رکھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکریٹریٹ نے نیمہ شعبان کی زیارت کے سیکیورٹی، سروس اور ہیلتھ پلان کی کامیابی کے لئے تمام سیکیورٹی ایجنسیز، حسینی مواکب ، متعلقہ محکموں اور رضاکاروں کی عظیم کاوشوں کا شکریہ ان کے لئے ادا کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: