مابین الحرمین ڈویژن کی جانب سے نیمہ شعبان کی زیارت کے اختتام پر وسیع تر صفائی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مابین الحرمین ڈویژن کی جانب سے نیمہ شعبان کی زیارت اختتام پر ایک وسیع تر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ، اس کے گردونواح اور اور ملحقہ سڑکوں اور راستوں کی صفائی کی۔
مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سید نافع الموسوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارے ڈویژن کا عملہ تمام مناسبات اور مخصوص ایام زیارت کے دوران زائرین کی خدمت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن وسائل مہیا کرتا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ان غیر معمولی حالات میں ہمارے عملے زائرین کی صحت و سلامتی لئے اپنی کوششوں کو وسیع تر کرتے ہوئے نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران صفائی اور ڈس انفیکشن کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا اور زیارت کے اختتام پر بھی ہمارا عملہ اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے مقامات مقدسہ، گردونواح اور ملحقہ راستوں اور گلیوں کی صفائی اور جراثیم کشی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "ڈویژن کے تمام عملے نے مشینوں اور گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیا اورمختصر وقت میں یہ مہم مکمل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: