کربلا کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے چہروں پر مسرت اور مسکراہٹ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈویژن کے وفد نے جشن ولادت حضرت امام مہدی(عجّل الله فرجه الشريف) کے پرمسرت موقع پر کربلا گورنریٹ کے متعدد ہسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں کو اس پرمسرت مناسبت پر مبارکباد پیش کی اور تحائف اور پھول پیش کئے۔

پبلک ریلیشنز ڈویژن کے سربراہمحمد علي أزهر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کی ولادت باسعادت کی مناسبت پرہمارے ڈویژن اور اس سے وابستہ یونٹس کے سربراہان پر مشتمل وفد نے الحسین ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال اور الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا: " ہم نے اس پر مسرت موقع پرمریضوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی اور انہیں روضہ مبارک حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کی جانب سے پھول اور تحائف بھی پیش کئے ۔ ہمارے اس دورے سے ہسپتال میں داخل مریضوں کے چہرے خوشی اور مسرت سے کھل اٹھے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: