نڈسٹریل بینک آف عراق کے ڈائریکٹر جنرل کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد صنعتی منصوبوں کا دورہ

انڈسٹریل بینک آف عراق کے ڈائریکٹر جنرل جناب بلال صباح حسین نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد صنعتی منصوبوں کا فیلڈ ٹور کیا۔

اس دورے کا مقصد ان منصوبوں کی اعلی اور معیاری پروڈکٹس اور ورک مکینیزم کا جائزہ لینا تھا۔ اسکے علاوہ صنعتی شعبہ میں خود کفالت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ملک میں معاشی ترقی، خوشحالی اور استحکام حاصل کرنا اور (میڈ اِن عراق) کے سلوگن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کے ثمرات اور کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا۔

وفد نے الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ ، پبلشنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن ، خیر الجود کمپنی برائے جدید زرعی و صنعتی ٹیکنالوجی، الکفیل منرل واٹر کمپنی کے علاوہ انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ متعدد صنعتی ورکشاپس کا بھی دورہ کیا۔
وفد نے روضہ مبارک کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انہیں بے حد سراہا۔ وفد کو ان منصوبوں میں کام کے طریقہ کار اورمعیاری مصنوعات کے پیداواری عمل سے متعلق معلومات پر مشتمل بریفنگ بھی دی گئی۔

اس دورے کے اختتام پرانڈسٹریل بینک آف عراق کے ڈائریکٹر جنرل جناب بلال صباح حسین نےالکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "آج ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شہری اور صنعتی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ یہ ایسے منصوبے ہیں جنہوں نے ملکی صنعت اور قومی معیشت کی بحالی میں بھرپور حصہ لیا ہے۔ اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان منصوبوں کی مصنوعات بیرون ملک سے درآمد شدہ مصنوعات کا مقابلہ کرتی ہیں۔ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ یہ ان منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لئے سنجیدہ اور پیشہ ورانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ منصوبےعراقی معاشرے میں ترقی، بہترین خدمات، مضبوط معیشت اور جدیدیت کی علامت اور فخر کا باعث ہیں۔ ہم اس طرح کے نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہیں، اور ہم باہمی تعاون اور مشترکہ کام کے لئے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: