العمید یونیورسٹی کی نئی عمارت کے حتمی ڈیزائن کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے العمید یونیورسٹی کی نئی عمارت کے حتمی ڈیزائن کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرعباس راشد الموسوی، انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ محمد نصيف، شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے نمائندوں کے علاوہ العمید یونیورسٹی کے صدر اور ان کے نائب نے شرکت کی۔
اس مشاورتی اجلاس کے دوران منصوبے کے حتمی ڈیزائنوں سے متعلق تازہ ترین پیشرفت اور تبدیلیوں کے بارے میں مکمل وضاحت فراہم کی گئی۔
اجلاس میں شریک افراد نے اس کے ڈیزائن کے بارے میں تجاویز اور آراء پیش کیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ منصوبہ طب ، دندان سازی اور نرسنگ کالجز کی عمارات اور ان کی لیبارٹریوں کے علاوہ ایک مرکزی لیبارٹری، دو دیگر کالجوں کی عمارات، ایڈمنسٹریشن بلاک، یونیورسٹی پریذیڈنسی، مرکزی لائبریری ، سبز زاروں اور تفریحی مقامات پر مشتمل ہے۔ یہ منصوبہ (40)دونم یعنی 4 ہیکٹرز پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے مقررہ مدت تین سال ہے۔ العمید یونیورسٹی کی نئی سائٹ بین الاقوامی معیار اور وزارت ہائر ایجوکیشن کے تقاضوں کے مطابق کربلا گورنریٹ میں ایک علمی آئیکون ہوگی اور طلباء کو مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: