الصدیقہ الطاہرہ علیہا السلام وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کا نیمہ شعبان کی زیارت کے لیے طے کردہ لائحۂ عمل کامیاب رہا

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ الصدیقہ الطاہرہ علیہا السلام وویمن میڈیکل آرگنائزیشن نے نیمہ شعبان کی زیارت کے لئے مرتب کردہ منصوبے کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت زائرین کی بڑی تعداد کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

اس میڈیکل آرگنائزیشن کی انتظامی کمیٹی کی رکن محترمہ بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ آرگنائزیشن تمام ایام زیارت کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کرتی ہے اور خدا کا شکر ہے ہم نیمہ شعبان کی اس بابرکت ترین زیارت کے دوران اپنے ہیلتھ پلان کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر سکے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ بحرانی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کی ہدایات اور سفارشات پر عمل کرتے ہوئے زیارت شعبان کے دوران زائرین کو طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھی۔

انہوں نے مزید کہا: "الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ اور رضاکار طبی عملے پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ الکفیل اسکولز ڈویژن کے سٹاف پر مشتمل گروپ نے بھی ان خدمات کی فراہمی میں حصہ لیاْ۔ "

انھوں نے وضاحت کی: "الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے لگاتار تین دن تک زائرین شعبان کو طبی خدمات فراہم کی گئیں اور اس مقصد کے لئے آرگنائزیشن کی جانب سے دو میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے تھے : پہلا میڈیکل کیمپ أمّ البنين(عليها السلام) کے نام سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب الجواد (علیہ السلام) اور دوسرا العقيلة (عليها السلام) کے نام سے باب قبلہ کے پاس لگایا گیا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: