ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی کے شعبہ علوم القرآن کی جانب سے(الإمام المهديّ -عجّل الله فرجه- في القرآن الكريم) کے عنوان سے ایک آن لائن سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی کے شعبہ علوم القرآن کی جانب سے(الإمام المهديّ -عجّل الله فرجه- في القرآن الكريم) کے عنوان سے ایک آن لائن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ آن لائن سمپوزیم حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد اور علوم مہدی میں ممتاز محقق شيخ حسين عبد الرضا الأسديّ کی سربراہی میں بذریعہ( ZOOM) پلیٹ فارم منعقد ہوا جس میں (300) سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی مفکرین، محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔

یونیورسٹی کے صدر شیخ حسین الترابی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ سمپوزیم شعبہ علوم القرآن کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا پہلا سمپوزیم ہے اور اس کا انعقاد جشن ولادت امام مہدٰی (عليه السلام) کی پر مسرت مناسبت کے ضمن میں کیا گیا تھا۔ اس سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد قرآن مجید میں امام مہدٰی(عليه السلام) کے ذکر مبارک اور ان آیات سے جو آپ (عليه السلام)کے ظہور مقدسہ کی جانب اشارہ کرتی ہیں اور جن کو مستند روایات میں بھی بیان کیا گیا ہے، کے بارے میں علمی اور فکری گفتگو کرنا اور عصر حاضر میں پائے جانے والے ابہام اور شکوک کو دور کرنا تھا کیونکہ یہ موضوع اسلام کے بنیادی اور اہم ترین عقائد میں سے ہے۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس سمپوزیم میں شرکاء نے مذکورہ بالا موضوع پر مدلل انداز میں علمی اور فکری گفتگو کی۔ سمپوزیم میں عراق کے علاوہ شام ، لبنان ، کویت ، سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ، روس اور سویڈن سمیت متعدد ممالک کے پروفیسرز، علماء کرام، مفکرین اور محققین نےبھرپور شرکت کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: