ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر میں بھیجے گئے مقالات اور ریسرچز کی تعداد (4،619،869) تک پہنچ چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات سے وابستہ ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ فری ڈیجیٹل رپوزیٹری سروس کے ذریعے سینٹر میں عراقی محققین اور یونیورسٹیزکی جانب سے بھیجے گئے مقالات اور ریسرچز کی تعداد (4،619،869) تک پہنچ چکی ہے۔
ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جناب عمار الجواد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " یہ کامیابی فری ڈیجیٹل رپوزیٹری سروس کے وسیع اور متنوع ڈیجیٹل مواد جو کہ 84 ہزار سے زائد عنوانات پر مشتمل ہے اور آسانی سے استعمال ہونے والی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ یہ فری ڈیجیٹل سروس ملک میں محققین ، ماہرین اور طلباء کی ایک ضرورت بن چکی ہے اور اس سروس سے فائدہ اٹھانے والے صرف عراق تک محدود نہیں ہیں بلکہ امریکہ ، روس، سعودی عرب ، الجیریا اور مصر کے محققین ، ماہرین اور طلباء بھی اس سروس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ "
انھوں نے مزید کہا: "سائٹ مینجمنٹ کی حیثیت سے ان اعدادوشمار کو حاصل کرنے کے لئے ہم نے جامع منصوبہ بندی اور کئی سالوں تک تیاری کی ہے اور ایک مستند عراقی سائنسی و علمی ویب سائٹ کہ جو محققین اور سائنس اور علم کے ہر طالب علم کی پہنچ میں ہو، کے قیام کے لئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں۔ اب ہم ڈیجیٹل رپوزیٹری سروس کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا عزم کر چکے ہیں تاکہ عراقی یونیورسٹیز کی بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتری سمیت زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے خصوصی پروٹوکول کے مطابق عراقی یونیورسٹیوں کی شمولیت کے امکانات کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: