الکفیل یونیورسٹی میں سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے امتحانات حضوری کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے تعلیمی سال (2020-2021) کے پہلے سمسٹر کے امتحانات حضوری کا انعقاد جاری ہے۔ ان اقدامات کا مقصد طلباء اور امتحانی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم و تدریس کے لئے محفوظ اور صحتمند ماحول کی فراہمی کو ممکن کو بنانا ہے۔
الکفیل یونیورسٹی کے صدر کی علمی معاون ڈاکٹر نوال الميالي نے کہا: " ان امتحانات کے محفوظ انعقاد اور وائرس سے تحفظ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور ہم نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیتی ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے تاکہ امتحان کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں آسانی اور معاونت فراہم کی جاسکے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "اس سلسلے میں ہم نے امتحانی مراکز میں ماسک اورسیسیٹائزر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے کے لئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے طلباء و طالبات کو مسلسل آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔"

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یونیورسٹی پریزیڈنسی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل اس عمل کو مانیٹر کر رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: