سید احمد الصافیکا فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس منصوبے میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ ٹور کیا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئرمحمد الاشیگر ، بورڈ آف دائریکٹرز کے متعدد ممبران اور روضہ مبارک متعدد شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کی تعمیراتی کمیٹی نے سید احمد صافی کو اس منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی کاموں کی رفتار و پیشرفت اور دیگر تکنیکی تفصیلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کے اس دورے کا مقصد اس منصوبے کے آخری مراحل جاری کاموں کا جائزہ لینا تھا کیونکہ یہ روضہ مبارک کے اہم تعلیمی اور علمی منصوبوں میں سے ہے اور مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد اکربلا میں اسکولوں (بنیادی ، ثانوی اور سیکنڈری + ثقافتی مراکز) کی تعمیر کے ذریعے مربوط اور جامع تعلیمی انفراسٹرکچر کی تشکیل دینا ہے تاکہ جدید طریقہ تدریسی کے ذریعے علمی خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کیا جاسکے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، " کہ یہ پراجیکٹ 45،000 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ کمپلیکس پانچ سکولز (کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 6000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، دو نرسری سکولز(کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، کھیلوں کے لیے مختص دو ہال (کہ جن میں سے ہر ایک900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے) اور ایک ثقافتی مرکز (کہ جو پانچ منزلہ عمارت اور 15000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے ) پر مشتمل ہے۔۔ "

اسی تناظر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئرضیاء مجید الساعغ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کی یہاں آمد ان کے نزدیک اس منصوبے کی انتہائی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے کہ جس کا مقصد ملک میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا اور ترقی کرنا ہے۔ انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ اس اہم ترین منصوبے کے تمام ت تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا ذمہ دار ہے اور ہم اس منصوبے کو مطلوبہ ڈیزائن اور مواصفات کے مطابق مکمل کرنے لئے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ تکمیلی مرحلے میں ہے اور نئے تعلیمی سال کے آغاز پر فرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس طلباء کے استقبال کے لئے تیار ہو گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: