وزارت ثقافت : ورثہ کے تحفظ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی کوششیں باعث فخر ہیں۔

عراقی وزارت ثقافت ، سیاحت اور نوادرات نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس وزارت کے مابین باہمی رابطوں ، تعاون اور اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار مذکورہ وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر نوفل أبو رغيف نے عراقی نیشنل میوزیم میں "عربی مخطوطات کے دن" کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی نمائش کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ یہ نمائش (ورثہ اور وبائی امراض) کے عنوان سے نیشنل انٹیکس اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے زیر اہتمام عراقی نیشنل میوزیم کے ہال میں منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: "ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات کی اس نمائش میں بھرپور شرکت اور مخطوطہ ورثہ اور مخطوطہ تحقیق کے میدان میں ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔"
واضح رہے کہ اس نمائش کا افتتاح بروز اتوار (21 شعبان 1441 ہجری) بمطابق (4 اپریل 2021) کو ہوا تھا اور اس نمائش کےانعقاد کا مقصد نادر اور تاریخی دستاویزات، قلمی نسخوں اور مخطوطات کی بحالی اور اس کے تحفظ کے طریقہ کار پر بات کرنا تھا۔ اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات سے وابستہ سینٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ، سینٹر فار مینوسکرپٹ مینٹیننس اینڈ رسٹوریشن اور ہیریٹیج سینٹر نے روضہ مبارک کی نمائیدگی کرتے ہوئے قیمتی نسخوں اور تاریخی دستاویزات کا ایک مجموعہ نمائش کے لئے پیش کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: