موبائل فوٹوگرافی میں خصوصی کورس کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے چلڈن اینڈ یوتھ ڈویژن سے وابستہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے موبائل فوٹوگرافی میں خصوصی کورس کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ تکنیکی کورس تجربہ کار ٹریننز کے زیر نگرانی کروایا جائے گا اور اس کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ کورس صرف (15 سے 23) سال تک کی عمر کے لڑکوں کے لئے ہے.
کورس تھیمز:
فوٹوگرافی کی بنیادی باتیں
موبائل فوٹو گرافی کے فوائد اور نقصانات۔
موبائل فوٹو گرافی میں عام غلطیاں۔
فوٹو گرافی کے سنہری اصول۔
فوٹو گرافی کی اقسام۔
کورس کی خصوصیات:
- کورس مکمل کرنے پر شرکاء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
- بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء کو انعامات دیئے جائیں گے۔۔
- شرکاء کسی بھی وقت اور کہیں بھی انٹرایکٹو لیکچرز میں شریک ہوسکیں گے۔
- شرکاء کو کورس کے دوران فراہم کردہ فنی و تکنیکی معلومات اور سکلزسے متعلق عملی ٹیسٹ دینا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ اسائنمنٹس کا بھی ایک سیٹ ہے۔
- بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء کو اشتہاری شعبے میں خصوصی کمیٹیوں میں شامل ہونے اور اعلی درجے کی انٹرایکٹو ورکشاپس اورخصوصی کورسز کے انعقاد کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

کورس میں شمولیت کے لئے لنک: https://forms.gle/8Xe96imsK2bKzKRY6
کورس سے متعلق چینل کا لنک : https://t.me/joinchat/mh0m2oA3dYc1Mzdi
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: