دار المخطوطات عراق:عربی مخطوطات کے دن" کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا اہم کردار

دار المخطوطات عراق کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر كريم نصيف الجميلي نے کہا الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ لائبریری اور دار مخطوطات نے"عربی مخطوطات کے دن" کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریب اور نمائش میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے نایاب اور قیمتی نسخے اور تاریخی دستاویزات نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔ "
انھوں نے مزید کہا ، "روضہ مبارک کے پویلین میں پیش کردہ کاموں اور باقی نمائش میں پیش کئے گئے کاموں جو خاص فرق ہے وہ یہ کہ یہاں جو کچھ پیش کیا گیا وہ روضہ مبارک کی لائبریری اور دار المخطوطات کے علمی ذخائر اور تحقیقی و فکری کاموں کا ایک عکس تھا جیسے بہت سراہا گیا اور جو سب کی توجہ کا مرکز بنا۔ "
واضح رہے کہ اس نمائش کا افتتاح بروز اتوار (21 شعبان 1441 ہجری) بمطابق (4 اپریل 2021) کو ہوا تھا اور اس نمائش کےانعقاد کا مقصد نادر اور تاریخی دستاویزات، قلمی نسخوں اور مخطوطات کی بحالی اور اس کے تحفظ کے طریقہ کار پر بات کرنا تھا۔ اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارالمخطوطات سے وابستہ سینٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ، سینٹر فار مینوسکرپٹ مینٹیننس اینڈ رسٹوریشن اور ہیریٹیج سینٹر نے روضہ مبارک کی نمائیدگی کرتے ہوئے قیمتی نسخوں اور تاریخی دستاویزات کا ایک مجموعہ نمائش کے لئے پیش کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: