روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں بیش قیمت نئے قالین بچھائےگئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق زیارت شعبان کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دھونے، ڈس انفیکٹ کرنے اور معطر کرنے کے بعد بیش قیمت نئے قالین بچھائے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کےسربراہ الحاج نزار غني خليل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "ہر زیارت کے اختتام پر ہم حرم مقدس میں کچھ خاص کام کرتے ہیں ، ان میں سب سے اہم نئے قالین بچھانا ہے۔ قالینوں کی تبدیلی سے پہلے ہمارا عملہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، گبند، مینار، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال کے علاوہ روضہ مبارک سے ملحقہ ایریاز کی دھلائی، صفائی اور جراثیم کشی کرتا ہے۔ ان تمام کاموں میں روضہ مبارک کے متعدد شعبہ جات کا عملہ اور رضاکار بھی شریک ہوتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: ""یہ کام زائرین کی تعداد میں کمی کے بعد کل رات انجام دیئے گئےتھے۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال شامل ہیں کو دھونے، صاف کرنےاور ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد انھیں نہائت خاص اور عرب کی بہترین اور قیمتی خوشبوعات سے معطر بھی کیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوعات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: " دھلائی ، صفائی اور ضراثیم کشی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور ضریح مبارک سے ملحقہ کوریڈورز میں اعلی ترین کوالٹی کے نئے دیدہ زیب ڈیزائن پر مشتمل قالین (255) بھی بچھائے گئے ہیں۔ "

واضح رہے کہ کیئر ڈیپارٹمنٹ روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر روضہ مبارک کی باقاعدگی سے صفائی کرتے ہیں تاکہ روضہ مبارک کی خوبصورتی اور نفاست کو برقرار رکھا جا سکے۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نصب شدہ لائٹس، شیشوں، آئینوں اور فانوسوں کو بھی باقاعدگی سے صاف کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: