مرکز برائے بحالی مخطوطات کی عالمی یوم کتاب کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقریب میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ مرکز برائے بحالی مخطوطات نے بروز پیر (22 شعبان 1442ھ) بمطابق (5 اپریل 2021 ء) کو سنٹرل ٹیکنیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم کتاب کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔ یہ خصوصی تقریب(أكمل الجملة ...... كتابي القادم هو) کے عنوان سے سنٹرل ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ہال میں منعقد کی گئی تھی۔

مرکز کے ڈائریکٹر جناب ليث لطفي نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ہم نے دو موضوعات اور ایک نمائش کے ذریعے اس تقریب میں عملی طور پرشرکت کی:
پہلا موضوع نسخوں کے طبعی اجزاء : روضہ مبارک میں موجود نایاب دستاویزات ، مخطوطات اور کتابوں کے نمونے پیش کیے گئے جن کا تعلق تاریخ کے مختلف ادوار سے ہے اور جو ہمارے مرکز کی جانب سے بحال اور محفوظ کئے گئے ہیں۔

دوسراموضوع : ان آلات اور مشینوں کا ایک مختصر جائزہ جو یہ مرکز دستاویزات ، مخطوطات اور کتابوں کی بحالی اور تحفظ کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ایک مختصر پریزنٹیشن کے ذریعے نسخہ موصول ہونے سے لیکر اس کے مناسب ڈسپلے تک کے تمام مکینزم کو پیش کیا گیا جس میں حیاتیاتی اور کیمیائی لیبارٹریز، بحالی اور تزئین وآرائش کے شعبہ جات کی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ عام طور پر کتابوں اور دستاویزات کو نقصان پہنچانے والے متعدد کیڑوں اور طبعی عوامل پر بھی بات کی گئی۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ روضہ مبارک تعلیمی اداروں ، محققین ، طلباء ، اور ان کی سائنسی اور علمی تحاریک کی حمایت کرتا ہے اور اور یہ شرکت دستاویزات اور مخطوطہ ورثہ کے تحفظ کے لئے ہمارے مرکز کے منصوبے کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: