وزارت صنعت: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبے جدید اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے والے ہیں

آج بروزمنگل (23 شعبان 1442 ہجری) بمطابق (6 اپریل 2021 ء)کو وزارت زراعت کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ان منصوبوں کا قریبی جائزہ لینا اور فریقین کے مابین باہمی تعاون اوراشتراک عمل قائم کرنا تھا تاکہ مقامی مصنوعات کو فروغ دیتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کام کیا جا سکے۔

اس وفد کی سربراہی وزارت زراعت میں جنرل کمپنی برائے زرعی مصنوعات کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر طالب الکعبی کررہے تھے، ان کے ہمراہ کمپنی سے وابستہ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

اس دورے کے دوران الکفیل کمپنی کے سی ای او انجینئررسول الرماحي بھی وفد کے ہمراہ تھے ، انھوں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “یہ دورہ ان گذشتہ دوروں کا تسلسل ہے کہ جو سرکاری اداروں کے وفود اور نمائندوں کی جانب سے کئے جاتے ہیں جن کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبوں کو متعارف کروانا اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ وفد الکفیل پرنٹنگ پریس، الواحاء فوڈر فیکٹری ، خیر الجود کمپنی ، الکفیل ڈیری فیکٹری اور خیرات ابا الفضل العباس فارمز کا دورہ کیا۔ وفد نے ان منصوبوں کو ترقی،جدت اور مہارت کے مظہر قرار دیا۔ وفد نے ان صنعتی اور زرعی اداروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

انجینئر طالب الکعبی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "یہ دورہ وزیر زراعت انجینئر محمد الخفاجی کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور ہم نے آج روضہ مبارک کے بعض خدماتی اور تجارتی منصوبوں اور سائٹس کا دورہ کیا اور ان تمام منصوبوں، فیکٹریوں اور عالمی معیار کے مطابق وہاں بننے والی مصنوعات کو ہر حوالے سے قابل فخر پایا۔ یہ منصوبے ناصرف اپنے معیار کے حوالے سے کربلا کے لیے قابل فخر ہیں بلکہ اسی طرح سے ان منصوبوں کی بدولت ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی مل رہے ہیں، اور اسی طرح سے ان منصوبوں کی وجہ سے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی اشیاء ہماری منڈیوں میں پہنچ رہی ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اس دورے کے لئے ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مکمل تعاون حاصل تھا اور ہم باہمی اور ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون اور اشتراک عمل کے لئے تیار ہیں۔ روضہ مبارک کے تمام منصوبے نہایت منظم ، جدید اوراعلی معیار کے حامل اور ترقی و خوشحالی کی علامت ہیں اور ہم ان منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں اورہم ان کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ "

اسی تناظر میں نینوا گورنریٹ میں کمپنی کے ڈائریکٹر جناب رفعت محمد مصطفی الطائی نے ان منصوبوں کی ترقی اور جدیدیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہم نے زرعی اور صنعتی سطح پر اس طرح کے منصوبے نہیں دیکھے اور ہم یہ سب جان کر بہت خوش ہیں، ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی اس طرح کے دورے جاری رہیں گے۔"
دورے کے اختتام پروفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین(علیہ السلام) اور حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون اور اشتراک عمل کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: