الکفیل ہسپتال میں نچلے جبڑے سے کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ستر سالہ مریض کے نچلے جبڑے سے کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن ہے۔

ہسپتال کے میکسلو فیشل سرجن ڈاکٹر رضوان الطائی نے بتایا ہے کہ "ہماری میڈیکل ٹیم نے 71 سالہ مریض کے نچلے جبڑے اور گردن میں لمف غدود کی طرف ٹانسلز کے قریب کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کے عمل میں کامیابی حاصل کی ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا ، " الکفیل ہسپتال کے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور آلات سے لیس آپریٹنگ ہالز ہمیں مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ آپریشن کے بعد مریض کی طبی حالت مستحکم تھی اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: