قرآن مرکز کی جانب سے حوزوی طلاب کے لئے رمضان کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے حوزوی طلاب کے لئےعلوم القرآن اور تجوید کے قواعد پر مبنی رمضان کورسز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یہ کورسز قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے دینی علوم کے طلباء کے لئے مرتب کردہ قرآنی منصوبوں کا حصہ ہیں۔

ان کورسز میں رجسٹریشن کے لئے شرائط درج ذیل ہیں:
1- یہکورسز حوزہ علمیہ نجف اشرف اور اس سے وابستہ تمام مدارس کے طلباء کے لئے ہیں۔
2- یہ کورسز صرف دینی علوم کے طلباء کے لئے ہیں۔
3- جو طلباء اس منصوبے کے گذشتہ کورسز میں شرکت کر چکے ہیں وہ رجسٹریشن کے اہل نہیں ہیں۔
4- ان کورسز کا آغاز یکم رمضان مبارک اور اختتام 25 رمضان مبارک کو ہو گا اور یہ کورسز 20 اسباق پر مشتمل ہے۔
ان کورسز کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو کے لئے انعامی رقوم اور تحائف ہیں۔ پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ عراقی دینار ، دوسرا انعام 125،000 عراقی دینار اور تیسرا انعام 100،000 عراقی دینار ہے۔ جبکہ کامیاب طلباء کو ان کورسز میں شرکت کے سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
ان کورسز میں داخلہ 14 اپریل 2021 تک جاری ہے۔

کورسز میں اندراج کے لئے یہاں کلک کریں۔https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSf60t_iPDMQ033X5Q25PlxSQRICEN5DI09s_Qzd8hTnkDlO3A/viewform
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 07601683640
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: