وزارت اعلی تعلیم کے وفد کا العمید یونیورسٹی کا دورہ

عراق کی وزارت اعلی تعلیم کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر عامر سلیم الامیرکی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات میں ای لرننگ یا آن لائن ڈیجیٹل طرز تعلیم کے فروغ کے لئے تبادلہ خیال کرنا تھا۔
وفد نے یونیورسٹی کے مختلف سیکشنز ، فیکلٹیز ، کلاس رومز اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور انہوں نے کورونا وبا کے باوجود طلباء سے رابطے کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار اور ای لرننگ یا آن لائن ڈیجیٹل نظام تعلیم کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔
فریقین نے جدید تعلیمی سہولیات اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس دورے کے اختتام پر وفد نے العمید یونیورسٹی کے اعلی تعلیمی معیار، جدید ترین علمی و تحقیقی سہولیات اور تدریسی عملے کی جانب سے ڈیجیٹل طریقہ تدریس اور ای ایگزامز جیسی کوششوں کی تعریف کی۔ وفد نے مختصرعرصے میں یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی اور کامیابیاں حاصل کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: