الکفیل ہسپتال کا نیوکلیئر میڈیسن سنٹر مریضوں کو تشخیص اورعلاج کی جدید ترین سہولیات مہیا کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں نیوکلیئر میڈیسن سنٹر سمیت متعدد خصوصی مراکز ہیں ، جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور طبی سامان کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرتے ہیں۔

ہسپتال میں نیوکلیئر میڈیسن سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الابراہیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہمارا مرکز مریضوں کو دو طرح کی طبی خدمات مہیا کرتا ہے۔ پہلی خدمت تشخیصی سروس ہے جس میں تھائرائیڈ گلینڈ، کڈنی فنکشن، ہارٹ فنکشن ، نیز ہڈیوں کی اسکیننگ اور دیگر کا معائنہ بھی شامل ہے ۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "دوسری خدمت فراہمی علاج ہے اور آئیوڈین کیپسول جو 30 ملی گرام کی خوراک تک تابکار ہوتا ہے، کا استعمال کرتے ہوئے ہائپر تھرایڈائزم ، تھائرائیڈ کینسر اور ملٹی نوڈ تھائرائیڈ گلینڈ میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔ "

انھوں نے وضاحت کی: "نیوکلیئر میڈیسن سنٹر میں گاما کیمرا کے ذریعے کی گئی فوٹو گرافی سے مطلوبہ اعضاء میں موجود تابکار ماد ے کی تقسیم کی نگرانی کی جاتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: