میڈیا ٹریننگ سینٹر کی جانب سے منعقد کردہ پبلک ریلیشنز کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ میڈیا ٹریننگ سینٹر کی جانب سے منعقد کردہ پبلک ریلیشنز کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ یہ کورس بغداد یونیورسٹی کے تعاون سے میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر کے عملے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ مذکورہ کورس پانچ دن تک جاری رہا۔
مرکز کے ڈائریکٹر جناب علی الکعبی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ کورس ان کورسز کا تسلسل ہے جو مرکز میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ متعدد سنٹرز اور ڈویژنز کے لئے منعقد کرتا ہے۔ جن کا مقصد متعلقہ شعبے کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا اور انھیں اس میدان میں ہونے والی ترقی اور جدید پیشرفت سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کورس میں انٹرایکٹو ٹریننگ تکنیکس کا استعمال کرتے ہوئے شرکا کی کارکردگی کو بڑھانے اور بہترین انداز میں کام کرنے کے لئے مختلف ٹولز کا استعمال سکھایا گیا ہے۔ یہ کورس درج ذیل اہم موضوعات پر مشتمل تھا: پریزنٹیشن ، گروپ ایکسرسائزز ، ڈسکشنز ، ویڈیو اور کیس اسٹڈیز پریزنٹیشنز۔ "
انہوں نے مزید کہا: "اس کورس کا مقصد میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر میں عملے کی استعداد کار کو بڑھانا اور دوسرے اداروں کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ نیز شرکاء کو کارپوریٹ شناخت کے جدید تصورات اور سوشل میڈیا کے موثر استعمال اور میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے موثر اور مضبوط عوامی تعلقات بنانے اور اپنے ادارے کی شناخت اور تصورات کے فروغ کے لئے مثبت عوامی رائے پیدا کرنے کے لئے سوشل مارکیٹنگ کے طریقہ کار پر تربیت سازی کرنا ہے۔ "
اس کورس کی ٹریننر ڈاکٹر ريا قحطان أحمد نے کہا: "اس کورس میں عوامی تعلقات کے تصور، عوام کو متاثر کرنےوالے نظریات اور سامعین کو ڈیل کرنے کے لئے کمیونیکیشن سکلز کے بارے میں لیکچرز شامل تھے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: