الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے متعدد طبی مسائل کی شکار اور ہرنیا کی بیماری میں مبتلا ستر سالہ مریضہ کے آپریشن اور علاج میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے متعدد طبی مسائل کی شکار اور ہرنیا کی بیماری میں مبتلا ستر سالہ مریضہ کے آپریشن اور علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مریضہ کو اس سے پہلے کئی ہسپتالوں نے علاج فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔
الکفیل ہسپتال کی جنرل سرجن ڈاکٹر سجى عبد الوهاب نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 70 سالہ مریضہ کے ہرنیا کی بحالی اور آنتوں میں رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ "
انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا: "آپریشن کے بعد مریضہ کی طبی حالت مستحکم تھی اور اسے خصوصی نگہداشت کی ضرورت نہیں تھی اس لئے آپریشن کے ایک دن بعد ہی مریضہ کو ہسپتال سےڈسجارچ کردیا گیا تھا۔"
ڈاکٹر عبدالوہاب نے مزید کہا ، "متعدد ہسپتالوں نے مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشرمیں مبتلا ہونے کے علاوہ کئی سالوں سے خون پتلا کرنے کی ادویات استعمال کر رہی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: