احیائے رمضان المبارک کے لئے (قوارير في ضيافة الله عزّ وجلّ) کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبةُ الخطابة الحسينيّة برائے خواتین کی جانب سے احیائے رمضان المبارک کے لئے (قوارير في ضيافة الله عزّ وجلّ) کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام کےانعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جو رمضان المبارک کے پہلے دن سے شروع کیا جائے گا۔ یہ پروگرام ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر شروع کیا جاتا ہے اور کئی اہم سرگرمیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

پروگرام کے مختلف حصوں کی وضاحت کرتے ہوئے شعبہ الخطابة الحسینیۃ برائے خواتین کی نائب سربراہ پروفیسر تغريد عبد الخالق التميمي نے کہا: "رمضان المبارک کا مہینہ قرآن مجید ، خدا سے قربت اور بندگی کا مہینہ ہے۔ اس رمضان پروگرام میں تمام عمر کی خواتین درج ذیل لنک کے ذریعے شرکت کر سکتی ہیں۔ https://forms.gle/ttRXyYLGbLmXD3N29
اس پروگرام کے اہم حصے حسب ذیل ہیں:
- ختم القرآن محفل کا آن لائن انعقاد اور ہر روز قرآن پاک کے کسی ایک جز کی تلاوت۔
- قرآن پاک کے جس جز کی تلاوت کی گئی ہو اس میں موجود مشکل الفاظ کے معنی واضح کرنا اور تشریح کرنا۔
- قرآن، فقہ ، ادب ، تاریخ ، اخلاق اورسیرت معصومين(عليهم السلام) کے بارے میں آن لائن کوئزمقابلے کا انعقاد۔
- امام زمانہ علیہ السلام سے منسوب دعائے افتتاح کو حفظ کرنے کا مقابلہ۔
انہوں نے مزید کہا ، "مقابلہ حفظ دعائے افتتاح اور کوئز مقابلے کی فاتحین کے لئے خصوصی انعامات ہیں جبکہ اس پروگرام کے تمام شرکاء کو بھی سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: