روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ماہ صیام کی تیاریوں کے ضمن میں صحن مطہر میں (1000) بیش قیمت نئے قالین بچھائے ہیں۔ دیدہ زیب ڈیزائنز اور خوشنما رنگوں کے یہ قالین انتہائی نفیس اور اس ماہ مبارک اور مقام مقدسہ کی عظمت وحرمت کے مطابق ہیں۔
کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیشل مسٹر زین العابدین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : " کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق حرم مطہر کو بیش قیمت نئے قالینوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ عموما نیمہ شعبان کی زیارت کے بعد اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تیاریوں کے ضمن میں کیئر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ سادۃ الخدم اور رضاکاروں کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر کو نئے قالینوں سے آراستہ کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "فرنشننگ کے عمل سے پہلے پرانے قالین کو اٹھانے اور پیک کرنے اورانھیں دھونے کے لئے روضہ مبارک کی فیکٹری میں بھیجا جاتا ہے تاکہ دھلائی کے بعد انھیں دوسری جگہوں پر استعمال کیا جا سکے۔ اس کے بعد صحن مقدس کو دھویا اور ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد نئے قالین بچھائے جاتے ہیں۔ "
انھوں نے مزید کہا: "اس مرتبہ صحن مطہر میں (1000) نئے قالین بچھائے گئے ہیں جو پودوں اور پھولوں پر مشتمل دیدہ زیب ڈیزائنز سے مزین ہیں۔
ان میں سے (750) قالین سرخ رنگ اور (3م × 5م) سائز کے اور اور (250) نیلے رنگ اور(3م × 2م) سائز کے ہیں۔"