قرآن مرکز کی جانب سے رمضان المبارک کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں

روضہ مبارک حجرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ ہے قرآن مرکز کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران متعدد قرآنی پروگرامز کے انعقاد کے لئے تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قرآن مرکز کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ماہ صیام کے اس مقدس مہینے کے احیاء کے لئے قرآنی پروگراموں کے انعقداد کے لئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور قرآن مرکز سے وابستہ علاقائی شاخوں کی جانب سے بھی اس ماہ مبارک کے احیاء کے لئے قرآنی سرگرمیاں پر مشتمل پروگرام ترتیب دیئےگئے ہیں۔ ماہ رمضان کے یہ قرآن پروگرام تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے وزارت صحت اور متعلقہ میڈیکل اتھارٹیز کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "ان پروگراموں میں سب سے اہم ختم القرآن کی بابرکت محفل ہے۔ اس کے علاوہ "مائدة الثقلين " پروگرام کے ساتویں سالانہ قرآن مقابلہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور اس میں کربلا اور دیگر گورنریٹس کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ "

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اس مقدس مہینے میں متعدد پروگراموں کے انعقاد کا خواہاں ہے ، جبکہ حرم اطہر کی انتظامیہ کورونا وائرس کے خاتمے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور اسی بنا پر قرآن انسٹی ٹیوٹ کے متعدد پروگرام سیٹلائٹ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ نشر کیے جائیں گے ، اور ان غیر معمولی حالات کے دوران جن سے ہمارا ملک گزر رہا ہےمیں معزز خاندانوں کو گھروں میں ہی قرآنی خدمات اور معلومات فراہم کی جائیں گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: