اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی توقعات کے مطابق بروز منگل (30 شعبان 1442هـ) بمطابق (13 اپریل 2021ء) کو غروب آفتاب کے وقت 6 بج کر 30 منٹ پر ماہ رمضان کے چاند کا نجف میں دیکھائی دینے کا امکان ہے۔
چاند کی تاریخوں کے شیڈول کے مطابق چاند کا روشن حصہ یعنی کہ ہلال پورے چاند کا صرف 1.70 فیصد ہو گا اور افق سے اس کی بلندی 14.16 ڈگری ہو گی تو چاند کو آسمان پر ایک گھنٹہ تک دیکھا جا سکے گا۔
عراق کے مختلف شہروں کے ماہ رمضان میں اوقاتِ شرعیہ جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://www.sistani.org/arabic/archive/26458/