اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کل بروز منگل شعبان کے مہینے کی آخری یعنی 30تاریخ ہے۔
اور بروز بدھ 14اپریل 2021ء کو رمضان کے مبارک مہینے کا پہلا دن ہو گا۔
ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مقدس مہینے کو عراق اور پوری دنیا کے لیے خیر و برکت اور امن و سلامتی سے بھر دے بیشک وہی دعائیں سننے اور قبول کرنے والا ہے۔