کربلا کے مقدس روضوں کے مینار استقبالیہ کلمات اور رنگا رنگ روشنیوں کے ساتھ ماہ رمضان کا خیر مقدم کر رہے ہیں

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے مینار اپنی رنگا رنگ روشنیوں کے ساتھ رحمت ، مغفرت اور عبادت کے مہینے رمضان کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔

يا هلال الصوم بُشرانا بأنوار الصيام
مرحباً يا مرحباً نادى بها كلُّ الأنام
موكبُ النور تهادى بين تهليل العباد
ويدُ الترحيب تجلوه بآيات الوداد
ماہ صیام کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہرسال مقدس روضوں کو خصوصی طور پر سجانے کی روایت ہے اور خاص طور پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میناروں کو مختلف رنگوں کی روشنیوں سے منفرد انداز میں سجایا جاتا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی اسی روایت پر عمل کیا گیا۔

مومنین اور زائرین جو کہ دونوں مقدس روضوں میں موجود ہیں یا ٹیلی ویژن پر ان مقامات مقدسہ کو براہ راست نشریات کے ذریعے دیکھ رہے ہیں، اس عظیم مہینے کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف دعائیں، تسبیحات اور آیات پڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب نماز ظہرین اور نماز مغربین سے پہلے رمضان المبارک کی اہمیت اور عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے دونوں مقامات مقدسہ اور ما بین الحرمین میں لگی بڑی بڑی سکرینوں پر دینی تعلیمات، قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین نشر کیے جارہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: