قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران محافل قرآن اور مختلف پروگرام مرتب کیے گئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت ایام کے دوران خواتین کے لئے قرآنی پروگرامز کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

قرآن مرکز برائے خواتین سربراہ منار الجبوری نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قرآن مجید کا مہینہ ہے اور قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے ہر سال ااس مقدس مہینے کے دوران قرآنی محفلوں، قرآنک پروگراموں، دروس اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران تلاوت قرآن پاک کی محافل کا انعقاد، قرآنی مقابلے برائے حفظ و قرات، دینی، قرآنی اور تعلیماتی دروس، قرآن سیمینارز، تلاوت قرآن پاک کو سکھانے کے لئے کورسز کا انعقاد اور(الخيرات الرمضانيّة) پروگرام قرآن مرکز برائے خواتین کی اہم سرگرمیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "مرکز تمام عمر کی خواتین کے لئے پروگراموں کا انعقاد کررہا ہے ، جن میں سے کچھ وزارت صحت کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عملی طور پرمنعقد کئے جائیںگے جبکہ کچھ متعدد چینلز پر براہ راست نشر کئے جائیں گے اور کچھ پروگرامز کو آن لائن منعقد کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا: اس مقدس مہینے کے دوران بچوں کے لئے شروع کئے جانے والے آن لائن مقابلے حسب ذیل ہیں:
پہلا مقابلہ:(مسابقة اللؤلؤ المنثور)کے عنوان سے پروگرام (گوگل میٹ) کے ذریعے منعقد کیا جائے گا اور اس پروگرام میں شرکت کے لئے لنک ہے۔https://meet.google.com/pdu-iycd-uyj ۔
یہ پروگرام بروز بدھ ٨ رمضان المبارک کو چار سے چھ سال کی عمر کے بچوں کے لئے ہوگا اوراس مقابلے میں سورۃ البلاد اورسورۃ الشمس کو حفظ کرنے ہے۔

دوسرا مقابلہ:( مسابقة الدرّ المكنون )کے عنوان سے سات سے 9 سال کی عمر کے بچوں کے لئے ہے جیسے پروگرام (گوگل میٹ) کے ذریعے منعقد کیا جائے گا اور اس پروگرام میں شرکت کے لئے لنک ہے:
https://meet.google.com/yzc-pytk-jry۔
یہ پروگرام بروز جمعرات ٩ رمضان المبارک کومنعقد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: