وزارت دفاع سے وابستہ تربیتی و ترقیاتی مرکز کے اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کا دورہ کیا ۔
وفد کے اس دورے کا مقصد انتظامی نقطہ نظر سے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے مربوط اور جامع نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا اور خاص طور پر االعمیدایجوکیشنل گروپ آف اسکولزمیں۔
وفد نے العمیدایجوکیشنل گروپ آف اسکولز سے تعلق رکھنے والے کچھ اسکولوں کا دورہ کیا اور انتظامی نظام اور ان کے اطلاق کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
وفد نے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے انتظامی ڈھانچے اور طریقہ کارکو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ وفد نے دورے کے دوران جو سیکھا وہ اس کا اطلاق اپنے اداروں میں بھی کرے گا۔