ابن سینا سنٹر فار ای لرننگ: الکفیل یونیورسٹی معیار تعلیم، تدریسی و تعلیمی سہولیات اور ٹیکنالوجیز کی بدولت بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی طرح ہے

بصرہ یونیورسٹی کے ابن سینا سنٹر فار ای لرننگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عودی بشیر عیسیٰ نے کہا ہے کہ الکفیل یونیورسٹی معیار تعلیم، تدریسی و تعلیمی سہولیات اور جدید ترین لیبارٹریز اور جدید تدریسی و تعلیمی ٹیکنالوجیز کی بدولت بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی طرح ہے اور اعلی تعلیم خاص طور پر ای لرننگ کے شعبے میں جدید اداروں میں سے ایک ہے۔

ان خیالات کا اظہار یہ بات ڈاکٹر عودی بشیر عیسیٰ نے ایک علمی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے الکفیل یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیا۔
انھوں نے مزید کہا: "اس دورے کا مقصد الکفیل یونیورسٹی کے تعلیمی تجربات ، تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جاننا اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ تعاون کے قیام اور دونوں فریقوں کے مابین تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے عملی روابط کا قیام ہے۔ "

ااپنے دورے کے اختتام پر انھوں نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبا کو جدید ترین علمی و تحقیقی سہولیات پر مشتمل تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے کیونکہ یونیورسٹی تمام شعبوں میں بین الاقوامی خصوصیات اور معیار کے مطابق کام کررہی ہے اور یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم دیگر اداروں سے ممتاز ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: