روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ بغداد برانچ کی حفظ یونٹ کے زیر اہتمام ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی منعقد کئے جانے والے خصوصی کورسز کی بدولت سینکڑوں طلاب قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں۔
قرآن مرکز بغداد برانچ کے حفظ یونٹ کے سربراہ علی الخالدی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "حفظ یونٹ 2014 میں بغداد برانچ کےقیام کے بعد سے ہی قرآن کورسز کا انعقاد کررہا ہے۔ پہلے یہ کورسز مخصوص علاقوں تک محدود تھے لیکن اب دارالحکومت کے بہت سے علاقوں میں ان کورسز ا انعقاد کیا جاتا ہے۔
الخالدی نے بتایا: "یہ حفظ کورسز ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی منعقد کئے جاتے ہیں اور اب تک سینکڑوں طلاب ان کورسز سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: یہ یونٹ مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق ان کورسز منعقد کرتا ہے۔
الخالدی نے کہا: "حفظ کورسز کے علاوہ ہم قرآن پاک کی صحیح تلاوت سیکھانے کئ لئے بھی قرآن پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں۔"
ہمارے کورسز کے طلباء نے حفظ کے میدان میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام اور شناخت حاصل کی ہے۔
النھوں نے مزید کہا: "کورونا کی وباء کے دوران بھی حفظ یونٹ کی جانب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ آن لائن قرآن و حفظ کورسز کا انعقاد کا جاری رہا ہے۔"