ماہ رمضان کے دوران مقام امام مھدی(ع) میں ختم قرآن کی پرنور محفل ..

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے ماہ رمضان کے دوران متعدد مقامات پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا اور ان میں سے ایک مقام امام مھدی علیہ السلام بھی ہے کہ جہاں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر روز ختم قرآن کی پُر نور محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ختم قرآن کی یہ بابرکت محفل ماہ مقدس کے اختتام جاری رہے گی۔

شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة الضعيف نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے اس مقدس مہینے کے دوران مقام امام مھدی علیہ السلام میں ختم قرآن کی اس پرنور محفل کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اہم تقریبات میں سے ہے۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے معاشرتی فاصلے ، احتیاطی تدابیر اور زائرین کی محدود تعداد کے ساتھ اس بابرکت محفل کا انعقاد ماہ صیام کے اختتام تک جاری رہے گا۔ ختم قرآن کی یہ محفل روزانہ نماز ظہرین کے بعد منعقد کی جاتی ہے اور ہو روز قرآنِ مجید کے ایک پارے کی تلاوت کا شرف حاصل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "اس مقام مقدسہ کے توسیعی منصوبے کے ضمن میں نئے تعمیر کئے گئے ہالز نے بھیڑ کو کم کرنے اور زائرین کو حفاظتی تدابیر کے درمیان زیادہ جگہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: