قرآن مرکزکی جانب سے احیائے رمضان کے ضمن میں ختم قرآن کی محفل کا آن لائن انعقاد۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ نے احیائے رمضان کے ضمن میں متعدد حافظان قرآن کی شراکت سے ختم قرآن کی محفل کا آن لائن آغاز کیا ہے۔

قرآن مرکز کے سربراہ شيخ جواد النصراوي نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ختم القرآن کی محفل کے آن لائن انعقاد کا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ بحرانی صورتحال میں بھی حفظ ، تلاوت اور قرآن کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کرنا ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ختم قرآن کی یہ محفل (گوگل میٹ) پروگرام کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس آن لائن محفل میں ہر روز قرآن پاک کے ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے اور یہ محفل فضیلتوں اور برکتوں کے اس مہینے کے آخر تک جاری رہے گی۔ ختم قرآن کی یہ محفل ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے زیر نگرانی منعقد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء نے احیائے رمضان اور ثقافت قرآن کو عام کرنے کے اس اقدام کا بھر پور خیرمقدم کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: