قرآن مرکز الہندیہ برانچ کی جانب سے 27 سے زیادہ ختم قرآن کی محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز الہندیہ برانچ نے شہر کی متعدد مساجد اور حسینیات میں 27 سے زیادہ ختم قرآن کی محافل کا اہتمام کیا ہے جس میں شہر کے معروف قاریان قرآن شرکت کر رہے ہیں۔

قرآن مرکز الہندیہ برانچ کے سربراہسيد حامد المرعبيّ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران ختم قرآن کی محافل کا انعقاد ہماری شاخ کی اہم ترین سرگرمی ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس ایام اور متبرک راتوں کا احیاء ہے۔ ان قرآنی محافل میں شہر کے معروف قاریان قرآن اور مومنین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ تقاریب معاشرے میں قرآن مجید کی ثقافت کو عام کرنے کے مقصد سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن پروجیکٹس کےضمن میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ان قرآنی محافل کا انعقاد ا وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ قرآن پاک کی تلاوت اورتجوید پر مشتمل تعلیمی محافل بھی الہندیہ شہر کی متعدد مساجد اور حسینیات میں منعقد کی جارہی ہیں جس میں تمام عمر کے افراد شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: