روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے باب قبلہ کے بائیں جانب واقع صحن الجود میں حال ہی میں شامل کی جانے والی اضافی جگہ میں انفراسٹرکچرل ورکس کی تکمیل کے بعد فرش کی کلیڈنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس اضافی جگہ کا رقبہ 750 مربع میٹر ہے۔
اس منصوبے کے نگران جناب حسن عبد الحسین نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ اضافی جگہ شارع سوق العلاوي سے لیکر شارع الجمهوريّة تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں موجود عمارتوں کومنہدم کرنے اور ملبہ ہٹا نے کے بعد اس جگہ کو ہموار کرنے بعد انفراسٹکچرل کام شروع کر دیئے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا: "اس اضافی جگہ میں ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی - سیوریج - مواصلات - کیمرے - پینے کا پانی) کی تنصیب کے بعد کلیڈنگ کے لئے ٹف ٹائلز (کربسٹن) کا استعمال کیا گیا ہے۔ نیز اس اضافی جگہ کو سڑک سے الگ کرنے کے لئے فٹ پاتھ کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اس اضافی جگہ کے ساتھ ساتھ پانچ میٹر کی جگہ ملحقہ سڑک میں شامل کی گئی ہے تاکہ اس راستے کو کشادہ کرتے ہوئے زائرین کی نقل و حرکت کو رواں اور سہل بنایا جاسکے۔ جبکہ توسیعی جگہ کو مارکیٹ سے الگ کرنے کے لئے سٹیل فینس جو 72 میٹر لمبی ہے، کی تنصیب کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے۔