قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے نجف گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں 9 سے زائد ختم قرآن کی محافل کا اہتمام کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے نجف گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں 9 سے زائد ختم قرآن کی محافل کا اہتمام کیا ہے۔ یہ بابرکت محافل صحت عامہ کے اصولوں اور حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے اس ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہیں گی۔

قرآن مرکز نجف برانچ کے سربراہ سيد مهند الميالي نے الکفیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے تو سال کے تمام ایام کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی بہت فضیلت ہے لیکن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن مجید کی ایک آیت کی تلاوت کرنے کا ثواب دوسرے مہینوں میں ختم قرآن کے ثواب کے برابر ہے۔ لہذا ملک بھر میں قرآن مرکز اور اس کی شاخوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دن اور راتوں کے احیاء کے لئے پروگرام تیار کیے ہیں اور نجف اشرف برانچ نے بھی نجف گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں 9 سے زائد ختم قرآن کی محافل کا اہتمام کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اس قرآنی محافل کی تیاریاں ماہ مبارک سے پہلے ہی مکمل کر لی گئیں تھیں۔ ان قرآنی محافل کا انعقاد وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کو اپناتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تلاوت قرآن کی یہ محافل مرتب کردہ منصوبے اور خصوصی اوقات کے مطابق منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مومنین اس مقدس مہینے کے برکتوں اور فضیلتوں سے فیض یاب ہوسکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: