ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی کے شعبہ علوم القرآن کی جانب سے (أدوات فهم النصّ القرآني) کے عنوان سے ایک آن لائن سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی کے شعبہ علوم القرآن کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ایام کے ضمن میں (أدوات فهم النصّ القرآني) کے عنوان سے ایک آن لائن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
یہ آن لائن سمپوزیم ذی قار یونیورسٹی میں فیکلٹی آف اسلامک سائنسز اور آرٹس کے پروفیسر حیدر مصطفیٰ ھجرکی سربراہی میں بذریعہ( ZOOM) پلیٹ فارم منعقد ہوا۔ سمپوزیم میں عراق کے علاوہ شام ، لبنان ، کویت ، سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ، روس اور سویڈن سمیت متعدد ممالک کے(200) سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی مفکرین، محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔
اس سمپوزیم میں شرکاء نے مذکورہ بالا موضوع پر مدلل انداز میں علمی اور فکری گفتگو کی اور کورونا وبا کے اس دور میں یہ سیمینار شرکاء کے مابین باہمی روابط کے قیام کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: