قرآن مرکز بغداد برانچ کی جانب سے كرخ اور رصافة میں 30 سے زیادہ ختم قرآن کی محافل کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز بغداد برانچ نے كرخ اور رصافة کی متعدد مساجد اور حسینیات میں 30 سے زیادہ ختم قرآن کی محافل کا اہتمام کیا ہے جس میں شہر کے معروف قاریان قرآن شرکت کر رہے ہیں۔

قرآن مرکز کے سربراہ شیخ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام اور بابرکت راتوں کے دوران قرآن مجید کی تلاوت کرنا اور اس پر غور و فکر کرنا انسان کی رہنمائی اور ہدایت کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام باقر علیہ السلام کے فرمان : ہر چیز کا موسم بہار ہے اور قرآن کا موسم بہار رمضان کا مقدس مہینہ ہے پر عمل پیرا ہوتے ہوئےقرآن قرآن مرکز بغداد برانچ نے شہر کی متعدد مساجد اور حسینیات میں 30 سے زیادہ ختم قرآن کی محافل کا اہتمام کیا ہے جس میں شہر کے معروف قاریان قرآن شرکت کر رہے ہیں۔ ان قرآنی محافل کا انعقاد وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر
سماجی فاصلے کو اپناتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تلاوت قرآن کی یہ محافل مرتب کردہ منصوبے اور خصوصی اوقات کے مطابق منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مومنین اس مقدس مہینے کے برکتوں اور فضیلتوں سے فیض یاب ہوسکیں اور خدا کا شکر ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے ہمیں زبردست ٹرن آؤٹ مل رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: