قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے قرآن محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نجف اشرف اور ملک کے دیگر گورنریٹس میں اپنی علاقائی شاخوں کے ذریعہ قرآنی محافل کا انعقاد کیا ہے۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ قرآن محافل رمضان المبارک کے آغاز سے منعقد کی جا رہی ہیں اوراس ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ قرآنی و روحانی محافل وزارت صحت کی ہدایات اور معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور خواتین کی وسیع تر شرکت کو ممکن بنانے کے لئے گوگل میٹ سافٹ ویئر https://meet.google.com/hen-fris-tao کے ذریعہ آن لائن بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین ہر سال ماہ رمضان کے دوران متعدد قرآنی پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں قرآنی محافل کا انعقاد بھی شامل ہے۔ تاہم ملک کی موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیرعمل کرتے ہوئے اس سال یہ پروگرام چھوٹے پیمانے اور ااں لائن منعقد کئے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: