مواکب حسینی کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کرنے کے لئے ایک وسیع مہم کا آغاز

کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے شعبہ شعائرحسینی نے اعلان کیا ہے کہ اس سے وابستہ مواکب اور یونٹس نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کرنے کے لئے ایک وسیع مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم غذائی اشیاء کی بڑھی ہوئی قیمتوں اور کورونا وبا کے باعث معاشی مشکلات سے دوچارغریب اورضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لئے شروع کی گئی ہے۔

اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پرمدائن جیسے سلمان محمدی کا شہر بھی کہتے ہیں کے حسینی مواکب کی جانب سے مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد اور گوشت پر مشتمل فوڈ باسکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔
مدائن کے مواکب کے سربراہ الحاج حسن حسين مهوس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "ہماری امدادی مہمات سارا سال جاری رہتی ہیں لیکن ماہ رمضان کے دوران ان معززخاندانوں سے معاشرتی یکجہتی اور معاونت کے لئے ہم اپنی سرگرمیاں تیز اور وسیع کردیتے ہیں۔ ماہ مقدس کے آنے سے پہلے ہی ہم نے ایک جامع اور مربوط امدادی منصوبہ تیار کیا تھا جس میں یونٹ کے تمام مواکب نے حصہ لیا تھا۔ ہمارے پاس ایک خصوصی ڈیٹا بیس اور ٹائم ٹیبل موجود ہے جو اس علاقے کے لحاظ سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ مہم اس مقدس مہینے کے اختتام تک جاری رہے گی۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "ہمارے موکب کی جانب سے اس مہم کے پہلے دن مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد اور گوشت پر مشتمل (165) فوڈ باسکٹس الجس ،ر ، الظفرانیہ ، التعیمم اور دیگر علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لئے دیگر مقامات کا دورہ کریں گے۔ "

اسی تناظر میں اس شعبہ کے سربراہ حاجی ریاض نعمہ السلمان نے کہا: "رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز سے ہی ہمارے مواکب اور یونٹس متعدد گورنریٹس میں غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کررہے ہیں اور رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ضرورت مند خاندانوں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے ایک جامع پروگرام کے تحت تمام یونٹس اور مواکب اپنے شیڈول کے مطابق زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو اس مہم میں شامل کرتے ہوئے امداد فراہم کریں گے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: