حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کے یوم وفات (10رمضان) کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے گردونواح میں غم و حزن کے آثار واضح دکھائی دے رہے ہیں ہر طرف سیاہ چادریں لٹکی ہوئی ہیں ہر جگہ چہرے غمگین نظر آ رہے ہیں جگہ جگہ اہل بیت علیھم السلام کو پرسہ پیش کرنے کے لیے بینرز لگے ہوئے ہیں.
اس المناک دن کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں (موجودہ عالمی اور ملکی صورت حال کے پیش نظر مختصر طور پر) مجالس عزاء، ماتم داری اور دیگر عزائی تقریبات کا انعاد کیا گیا ہے۔