شعبہ شعائر حسینی سے وابستہ مواکب کے مالکان اور نمائیدوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کی جانب سے کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی سے وابستہ مواکب کے مالکان اور نمائیدوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ شعائر حسینی و مواکب کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: “اس ماہ مقدس کے دوران معاشرے کے مختلف طبقات کی میزبانی کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے رمضان افطار کے ضمن میں ایک خصوصی پروگرام مرتب کرتا ہے۔ اسی پروگرام کے تحت ہم نے مواکب حسینی کے مالکان اور نمائیدوں کو افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے تاکہ ان سے رابطہ برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے مربوط کوششیں اور حکمت عملی وضح کی جا سکے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، " ہمارا شعبہ مواکب حسینی کے مالکان کے ساتھ سال بھر مستقل رابطے میں رہتا ہے لیکن رمضان کے بابرکت مہینے میں ہر سال ہونے والی یہ میٹنگ خصوصی ملاقاتوں میں سے ہے کیونکہ یہ ایک سالانہ اجلاس اور تقریب ہے جو ہمارا شعبہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خادموں کے لئے منعقد کرتا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: