بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کے لئے (أحمد القمر) کے عنوان سے (2 ڈی) کارٹون فلم پیش کرنے کی تیاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے(أحمد القمر) کے عنوان سے (2 ڈی) کارٹون فلم کی تکمیل اور اسے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بچوں اور نوعمروں کو سورۃ الفاتحہ صحیح پڑھنے کی تعلیم دی جاسکے۔ یہ فلم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الجود اینیمیشن سنٹر نے تیار کی ہے۔

اس پروجیکٹ کے نگران جناب عمرو العلا نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " یہ پراجیکٹ مکمل کیا جا چکا ہے اور اسے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پیش کیا جائے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پراجیکٹ کو وسعت دیتے ہوئے مستقبل میں روضہ مبارک کے قرآن ویژن کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "اس فلم کے مکالمے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے جناب علی الخباز نے تحریر کئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بچے اسے دیکھیں۔ اس فلم کو سیٹلائٹ چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے طالب علموں کے وفود کو بھی یہ فلم دکھائی جائے گی۔ "

اسی تناظر میں فلم کے آرٹ سپروائزر ، پروڈیوسراور الجود اینیمیشن سنٹر کے سربراہ جناب احمد طیب عبدل عامر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یہ فلم بچوں کو آسان اور فنکارانہ انداز میں قرآنی آیات کی تعلیم دینے کے لئے بنائی گئی ہے اور اس فلم میں مصور زید عبد الجلیل نے ایک نیا کارٹون کردار تخلیق کیا ہے خدا نے چاہا تو یہ کردار بچوں میں مقبول ہو گا اور اچھے نتائج ملے گے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: