روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے بجلی گھر کے قیام کے لئے زمین کا عطیہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام عراقی وزارتوں کے ذریعہ عمل میں لائے جاتے ان تمام منصوبوں کی حمایت کرتا ہے جو عراقی شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرتے ہیں۔ اسی ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے حال ہی میں وزارت بجلی و توانائی کو کربلا کے شمال میں ایک بجلی گھر کے قیام کے لئے زمین عطیہ کی گئی ہے۔
اس اسٹیشن کے سائٹ ڈائریکٹرمهند يوسف نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کربلا گورنریٹ میں بجلی کے منصوبوں کی حمایت کرنے میں پیش پیش ہے۔ اس سے قبل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے الابراہیمیہ ٹرانسفارمنگ الیکٹریکل اسٹیشن کے قیام کے لئے زمین عطیہ کی گئی تھی اور آج الحسینیہ ٹرانسفارمنگ الیکٹریکل اسٹیشن کے قیام کے لئے روضہ مبارک زمین عطیہ کررہا ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا ، "اللہ تعالٰی کی مدد سے یہ اسٹیشن ، جو (133) کلووولٹ کی صلاحیت سے کام کرے گا ، بجلی کے مرکزی نیٹ ورک پر لوڈ کو کم کرنے اور دوسرے ثانوی اسٹیشنوں کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔ "
واضح رہے کہ گذشتہ سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے دارالحکومت کربلا میں ثانوی اسٹیشنوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے الکفیل ٹرانسفارمنگ الیکٹریکل اسٹیشن قائم کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: