الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 41 سالہ مریض کے گردن کے مہروں کو مستحکم کرنے اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ دور کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 41 سالہ مریض کے گردن کے مہروں (cervical vertebrae) کو مستحکم کرنے اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ دور کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حسام الأنباري نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 41 سالہ مریض کے گردن کے بالائی اور نچلے حصے کے مہروں کو یلیٹ اورسکریوز کے ذریعے درست انداز میں فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "آپریشن کے دوران متاثرہ حصے کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی اور اعصاب پر پڑنے والے دباؤ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔"
ڈاکٹر حسام الأنباري نے کہا ، " یہ آپریشن دو گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن کے بعد مریض کی طبی حالت مستحکم ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: