روضہ مبارک امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے وفد کی ابن الخطیب اسپتال کے سانحے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے آج (13 رمضان المنبارک 1442ھ) بمطابق (26 اپریل 2021 ء) کو دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں پیش آنے والے سانحے جس کے نتیجے میں کورونا کے متعدد مریض فوت ہوگئےکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وفد دونوں مقامات مقدسہ کے متعدد ہائر آفیشلز اور عملے کے ارکان پر مشتمل تھا ، جنہوں نے اعلیٰ مذہبی قیادت ، دونوں مقامات مقدسہ کے متولی شرعی اور خدام کی جانب سےوفات پا جانے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
وفد میں شامل روضہ مبارک حضرت اعباس (ع) کے نمائندے اور شعبہ مذہبی امور کے معاون سربراہ شیخ عادل الوکیل نے اس دورے کے بارے میں الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز کی ہدایت کے مطابق ہم آج ابن الخطیب اسپتال میں بدقسمت حادثے کے شکار افراد کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کردہ مجلس عزاء میں شرکت کرنے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے لئے بغداد آئے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس بابرکت مہینے میں مرنے والوں پر اپنی رحمت نازل کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس تعزیتی دورے کے پہلے دن ہم اس سانحے کے تمام متاثرین کے اہل خانہ کو ان کے پیاروں سے بچھڑنے پر دلی تعزیت پیش کر رہے ہیں اور انہیں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور اور ان سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ کل صبح ہم اپنا یہ دورہ دوبارہ شروع کریں گے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد اس حادثے میں زخمی ہونے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: