روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےملازمین کی عملی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے صحافت اور تعلقات عامہ کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ کا ایک منظر

حضرت عباس علیہ السلام کےروضہ مبارک کےفکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے صحافت اور تعلقات عامہ کے بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں مذکورہ سیکشن کےشعبہ فکر و ابداع کے ملازمین نےشرکت کی۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ملازمین کی عملی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
یہ ورکشاپ تین دن تک جاری رہی اور ہر روزصبح8 سے دوپہر12 بجے تک اور پھر 3بجے سے شام6 بجے تک ورکشاپ کی کلاسوں کا سلسلہ جاری رہا کہ جن میں مختلف استاتذہ اور ماہرین لیکچر دینے کے لیے آتے رہے کہ جن میں امام موسی کاظم(ع) کالج میں فن تحریر کے استاد پروفیسر لیث نعمہ اور مذکورہ کالج میں تعلقات عامہ کے استاد ڈاکٹر صادق حسن بھی شامل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ فکر و ابداع کے سربراہ رضوان سلامی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک کے سب شعبوں کے ساتھ ساتھ ہمارے شعبے میں بڑھتے ہوئے کام کی وجہ سے ہمارے شعبہ کے ملازمین کے لیے اس ورکشاپ کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ اس قسم کی ورکشاپس کی بدولت انھیں صحافت وغیرہ کے حوالے سےنئی نئی باتوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور جدید طرز تحریر اور بہتر سے بہتر طریقہ بیان سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک کے ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے روضہ مبارک کے عملے میں علمی، فنی، اخلاقی، ذھنی، دینی اور ثقافتی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے اور اسی مقصد کی خاطر روضہ مبارک کا ادارہ اپنے عملے کے لیے بہت سے اس سلسلہ میں پروگرام اور ورکشاپس منعقد کرتا رہتا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: